ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ایٹمی مسئلے اور پابندیوں کے خاتمے کے موضوع پر ایران، روس اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کی سہ فریقی نشست منعقد ہوگی۔
انھوں نے بتایا کہ اس نشست میں جو پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی موضوع پر مختلف فریقوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل مشاورتوں کے تحت منعقد ہورہی ہے، تینوں ملکوں کی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی ۔
دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی موضوع کے علاوہ جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی ان میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، نیز برکس اور شنگھائی تنظیم کے تحت تینوں ملکوں میں تعاون کا موضوع بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ